Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز ، ایس ایچ اوز اور انچارج سی آئی اے کا ایک اہم اجلاس ۔
پریس ریلیز
ضلع عمرکوٹ
مورخہ: 11 جولائی 2025
ایس ایس پی عمرکوٹ جناب عزیر احمد کی زیر صدارت آج ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز ، ایس ایچ اوز اور انچارج سی آئی اے کا ایک اہم اجلاس ۔
اجلاس میں ضلع میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، مجرمانہ سرگرمیوں کی روک تھام، اور جاری پولیس کارروائیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے دوران درج ذیل نکات پر خصوصی توجہ دی گئی:
1. سنگین مقدمات میں ملوث مفرور/اشتہاری ملزمان کی گرفتاری:
ایس ایس پی عمرکوٹ نے افسران کو ہدایت جاری کی کہ قتل، اقدام قتل اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث مفرور و اشتہاری ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیاں کی جائیں اور ان کی فوری گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔ اس ضمن میں تمام تھانوں کو انفرادی اہداف تفویض کیے گئے۔
2. منشیات، گٹکا، ماوا کے خلاف کریک ڈاؤن:
ضلع بھر میں نشہ آور اشیاء، گٹکا و ماوا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی گئی۔ ایس ایس پی عمر کوٹ جناب عزیر احمد نے واضح کیا کہ عوامی صحت کے خلاف ایسے جرائم کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے اور تمام ایس ایچ اوز روزانہ کی بنیاد پر انسدادی کارروائیاں یقینی بنائیں۔
3. کرائم سٹیٹس اور انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز:
اجلاس میں جرائم کے حالیہ اعداد و شمار کا تجزیہ پیش کیا گیا، جس پر ایس ایس پی عمرکوٹ نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کو مزید مؤثر بنایا جائے اور سنگین جرائم کی روک تھام کے لیے مربوط حکمت عملی اپنائی جائے۔
آخر میں ایس ایس پی عمرکوٹ نے افسران پر زور دیا کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں پوری دیانت، مستعدی اور قانون کی پاسداری کے ساتھ ادا کریں تاکہ ضلع میں امن و استحکام برقرار رکھا جا سکے۔
ترجمان
عمرکوٹ پولیس
میڈیا سیل