Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ایس ایس پی عمرکوٹ کی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر، گٹکا فروشوں اور قانون شکن افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

📢 پریس ریلیز

دفتر ایس ایس پی عمرکوٹ

تاریخ: 05 جون 2026

ایس ایس پی عمرکوٹ کی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر، گٹکا فروشوں اور قانون شکن افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

🔹 تھانہ عمرکوٹ سٹی کی بڑی کارروائی

کرائم نمبر 141/2026

جتھانہ عمرکوٹ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 50 پیکٹ آداب گٹکا (5000 پوری) اور ایک یونیک موٹر سائیکل برآمد کر لی۔ کارروائی کے دوران نامزد ملزمان فرید پلی، عبدالخالق پلی اور راشد پلی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

برآمدگی کی تفصیل: • 50 پیکٹ آداب گٹکا (5000 پوری)

• ایک یونیک موٹر سائیکل

🔹 ویمن پولیس عمرکوٹ کی کارروائی

ویمن پولیس عمرکوٹ نے مقدمہ نمبر 38/2026 میں مطلوب ملزم عمیر آرزو ولد رفیق آرزو سکنہ بستان تعلقہ کنری کو گرفتار کر لیا۔

🔹 تھانہ صوفی فقیر کی کارروائی

کرائم نمبر 21/2026

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عرس ولد یار محمد ماچھی کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ممنوعہ گٹکا برآمد کر لیا۔

برآمدگی کی تفصیل: • 8 پیکٹ آداب گٹکا (800 پوری)

🔹 550 ضابطہ فوجداری کے تحت کارروائی

تھانہ عمرکوٹ سٹی پولیس نے نادرا آفس عمرکوٹ کے قریب لاوارث حالت میں پڑے 2 سفید تھیلے قبضے میں لے لیے جن میں کتھا سے بھرے کارٹن موجود تھے۔

برآمدگی کی تفصیل: • کتھا سے بھرے 2 سفید تھیلے

• مالیت تقریباً 10,000 روپے

تمام مقدمات میں قانونی کارروائی جاری ہے جبکہ مزید تفتیش عمل میں لائی جا رہی ہے۔

ایس ایس پی عمرکوٹ کی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر اور منشیات و گٹکا فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

📌 ترجمان

ضلع پولیس عمرکوٹ

میڈیا سیل


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.