Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ویسٹ، مومن آباد پولیس نے CCTV فوٹیج کی مدد سے مقابلے کے بعد ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ویسٹ
ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس، کراچی
مورخہ: 19 فروری 2026
ویسٹ، مومن آباد پولیس نے CCTV فوٹیج کی مدد سے مقابلے کے بعد ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ویسٹ
ملزمان نے 01 اگست 2025 کو اسلام چوک کے قریب چکن کی دکان پر واردات کی تھی۔ طارق الٰہی مستوئی
سوشل میڈیا سے موصولہ CCTV فوٹیج میں بھی ملزمان کو واردات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ایس ایس پی ویسٹ
پولیس نے خفیہ اطلاع پر ملزمان کی گرفتاری کے لئے کاروائی کی تو ملزمان نے فائرنگ کردی۔ طارق الٰہی مستوئی
پولیس نے حکمت عملی سے جوابی کاروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو بلا ضرب گرفتار کیا۔ ایس ایس پی ویسٹ
گرفتار ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خولز اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔ طارق الٰہی مستوئی
گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ویسٹ
گرفتار ملزمان میں سید رحیم ولد عبدالرحیم اور یاسر ولد شہاب شامل ہیں۔ طارق الٰہی مستوئی
ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ