Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ویسٹ، تھانہ پاکستان بازار پولیس نے ہوائی فائرنگ کے دوران معصوم بچی کو زخمی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ویسٹ
ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس، کراچی
مورخہ: 05 اپریل 2025
ویسٹ، تھانہ پاکستان بازار پولیس نے ہوائی فائرنگ کے دوران معصوم بچی کو زخمی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ویسٹ
ملزم جرمن اسکول کے قریب شادی کے دوران غفلت لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کررہا تھا۔ طارق الٰہی مستوئی
جائے وقوعہ سے حاصل کردہ CCTV فوٹیج میں بھی ملزم کو واضح طور پر فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ایس ایس پی ویسٹ
پولیس نے اطلاع ملتے ہی ملزم شارخ خان ولد امتیاز خان کو فائرنگ میں استعمال ہونے والے پسٹل سمیت گرفتار کیا۔ طارق الٰہی مستوئی
اسی وقت ممکنہ طور پر ملزم کی ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر 8 سالہ معصوم دعا دختر ثناء اللہ زخمی ہوئی ہے۔ ایس ایس پی ویسٹ
گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جبکہ برآمدہ اسلحہ کو فانزنک معائنے کے لئے بھیجا جائے گا۔ طارق الٰہی مستوئی
ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ