Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ویسٹ، تھانہ پیرآباد پولیس نے گٹکا ماوا اور چھالیہ کی سپلائی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ویسٹ
ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس، کراچی
مورخہ: 12 اکتوبر 2024
ویسٹ، تھانہ پیرآباد پولیس نے گٹکا ماوا اور چھالیہ کی سپلائی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ویسٹ
پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے رکشہ سوار 02 سپلائیرز ملزمان کو گرفتار کیا۔ طارق الٰہی مستوئی
ملزمان کے رکشے سے 50 پڑیاں گٹکا ماوا، 02 بوروں میں موجود (26 کلو) چھالیہ اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔
سپلائی میں استعمال ہونے والے بلا نمبری رکشے کو بھی ضابطے کے تحت قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ہے۔
ملزمان کے خلاف سندھ گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ویسٹ
گرفتار ملزمان میں خان زمان ولد زاہد خان اور عمر زمان ولد تاج محمد شامل ہیں۔ طارق الٰہی مستوئی
ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ