Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ویسٹ، سرجانی (محبوب شہید چوکی) پولیس نے ہاؤس روبری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ویسٹ

ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس، کراچی
مورخہ: 02 مئی 2026

ویسٹ، سرجانی (محبوب شہید چوکی) پولیس نے ہاؤس روبری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ویسٹ 

ملزمان سرجانی ٹاؤن زیرو پوائنٹ کے قریب موجود واردات کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ طارق الٰہی مستوئی 

پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے 02 ملزمان کو گرفتار کیا، ساتھی ملزم و ملزمہ فرار۔ ایس ایس پی ویسٹ  

گرفتار ملزمان سے 02 بیگ میں موجود پسٹل بمعہ ایمونیشن، لیپ ٹاپ، موبائل فونز اور آرٹیفیشل جیولری برآمد ہوئی۔ 

برآمدہ سامان ممکنہ طور پر وارداتوں کے دوران لوٹا گیا ہے، جس کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔


ملزمان کے زیراستعمال موٹرسائیکل کو بھی قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ہے، جس کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔

ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات کا اندراج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ طارق الٰہی مستوئی

گرفتار ملزمان میں زاہد خان ولد شاہد رشید خان اور طارق ولد شاہ جہاں شامل ہیں۔ ایس ایس پی ویسٹ 

گرفتار ملزمان کے فرار ساتھی ملزم و ملزمہ کی گرفتاری کیلئے پولیس کی طرف سے کاروائیاں کی جارہی ہیں۔ 
 
ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.