Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ویسٹ، تھانہ مومن آباد کے علاقے الفتح کالونی میں پولیس کا مسلح ڈاکوؤں سے مقابلہ۔ ایس ایس پی ویسٹ

ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس، کراچی
مورخہ: 15 اپریل 2026

ویسٹ، تھانہ مومن آباد کے علاقے الفتح کالونی میں پولیس کا مسلح ڈاکوؤں سے مقابلہ۔ ایس ایس پی ویسٹ

دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 01 زخمی ملزم سمیت 01 بلاضرب (ٹوٹل 02 ملزمان) گرفتار۔ طارق الٰہی مستوئی 

گرفتار ملزمان کی شناخت شعیب ولد فضل کمال (زخمی) اور محمد عباسی ولد محمد فضل (بلاضرب) کے ناموں سے ہوئی۔ 

ملزمان سے غیر قانونی پسٹل بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خولز، موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔ ایس ایس پی ویسٹ 

ملزمان کے زیراستعمال موٹرسائیکل کو بھی قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ہے، تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔ طارق الٰہی مستوئی 

زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو طبی امداد کے لئے اسپتال جبکہ بلاضرب ملزم کو تھانے منتقل کیا جارہا ہے۔ 

ملزمان کے خلاف ضابطے کی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے جبکہ گرفتار ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی حاصل کیا جارہا ہے۔

ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.