Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کی زیرقیادت ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے گزشتہ ہفتے کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔

ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس، کراچی
مورخہ: 08 نومبر 2025

گزشتہ ہفتے کے دوران ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کی کامیاب کارروائیاں

ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کی زیرقیادت ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے گزشتہ ہفتے کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔

پولیس کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 97 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن میں 24 اسٹریٹ کرمنلز، 02 منشیات فروش، 23 گٹکا فروش، 05 قمار باز اور دیگر جرائم میں ملوث ملزمان شامل ہیں۔

پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان 04 مختلف مقابلوں کے دوران 05 ملزمان زخمی حالت میں جبکہ 04 ملزمان بلال ضرب گرفتار ہوئے۔

ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے اشتہاری و مفرور ملزمان کے خلاف بھی کارروائیاں کرتے ہوئے 07 اشتہاری و مفرور ملزمان کو گرفتار کیا۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے 16 مختلف اقسام کی پسٹلز بمعہ ایمونیشن، 52 گرام چرس، 11 بوتل شراب اور 68 کلو (1020 پڑیاں) گٹکا ماوا برآمد کیا گیا۔


مزید برآں 21 موبائل فونز، 18 موٹرسائیکلز، 02 گاڑیاں اور نقدی رقم بھی پولیس تحویل میں لی گئی۔

تمام گرفتاریاں ڈسٹرکٹ ویسٹ کے مختلف تھانوں کی حدود میں پولیس کی مؤثر حکمتِ عملی اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری بھرپور کارروائیوں کا نتیجہ ہیں۔

ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانہ جات میں مقدمات درج کرکے انہیں تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.