Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کی ہدایات پر ضلع بھر میں گٹکا/ماوا فروشی کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مختلف تھانوں نے کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 04 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

*ڈسٹرکٹ سینٹرل ویسٹ زون کراچی*
 

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کی ہدایات پر ضلع بھر میں گٹکا/ماوا فروشی کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مختلف تھانوں نے کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 04 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

*تھانہ گلبہار*
تھانہ گلبہار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گٹکا/ماوا فروشی میں ملوث ملزم کامران ولد عبدالرحمن کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے 25 پڑیاں ادب گٹکا ماوا اور 30 پڑیاں سفینہ گٹکا برآمد ہوئیں۔ ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 186/2026 بجرم دفعہ 4/8(i) گٹکا/ماوا ایکٹ درج کر لیا گیا جبکہ مزید تفتیش سی آئی سی لیاقت آباد ڈویژن کے سپرد کر دی گئی ہے۔

*تھانہ تیموریہ*
 پولیس نے دورانِ گشت کارروائی کرتے ہوئے گٹکا/ماوا فروشی میں ملوث ملزم محمد جاوید ولد محمد اسحاق کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے 25 پیکٹ گٹکا/ماوا برآمد ہوئے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 277/2026 بجرم دفعہ 4/8(i) گٹکا/ماوا ایکٹ درج کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔

*تھانہ عزیز آباد*
 پولیس نے زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان محمد شکیل ولد محمد ذکریا اور مناف ولد عبدالمجید کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 50 پڑیاں گٹکا/ماوا برآمد ہوئیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 329/2026 بجرم دفعہ 4/8(1) AGMA درج کر لیا گیا ہے۔


   ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نوجوان نسل کو نشے اور مضر صحت اشیاء سے محفوظ رکھنے اور قانون کی عملداری یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

ترجمان 
ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل 
ڈاکٹر محمد عمران خانPSP


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.