Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

*پولیس مقابلہ اپڈیٹ - نیو کراچی انڈسٹریل ایریا تھانہ*

*ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کراچی* 
 *مورخہ* : 05 جون 2026

 *پولیس مقابلہ اپڈیٹ - نیو کراچی انڈسٹریل ایریا تھانہ* 

کراچی: تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا کی حدود بالمقابل صباء سینیما سیکٹر 6B نیو کراچی میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان پولیس مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں جبکہ دو ملزمان بلاضرب گرفتار

کراچی: گرفتار ملزمان کی شناخت نعمان ولد محمد اکرم (زخمی)، احسن عرف کاشان ولد جاوید منان اور محمد افتخار ولد محمد ادریس (بلاضرب) کے نام سے ہوئی

کراچی: ملزمان کے قبضے سے ایک عدد 30 بور پستول بمعہ لوڈ میگزین، ایک عدد فاضل میگزین بمعہ 5 زندہ راؤنڈز برآمد

کراچی: کارروائی کے دوران ایک موٹر سائیکل بھی تحویل میں لے لی گئی

کراچی : ملزمان کے قبضے سے 2 عدد ٹچ موبائل فون اور ایک عدد والٹ بھی برآمد 

کراچی: زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے

کراچی: گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے مطابق مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے

کراچی: ملزمان کے کرمنل ریکارڈ، سابقہ مقدمات اور مزید تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں

ڈاکٹر محمد عمران خان
ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.