Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
گھوٹکی پولیس و رینجرز کا امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے ضلع کے مختلف علاقوں میں مشترکہ فلیگ مارچ
گھوٹکی پولیس
پریس ریلیز
( فلیگ مارچ )
گھوٹکی پولیس و رینجرز کا امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے ضلع کے مختلف علاقوں میں مشترکہ فلیگ مارچ
ایس ایس پی گھوٹکی جناب حفیظ الرحمٰن بگٹی صاحب کی سربراہی میں ڈی ایس پی گھوٹکی رانا نصراللہ، ایس ایچ او تھانہ A سیکشن،ایس ایچ او B سیکشن، ایس ایچ او بیلو میر پور، ایس ایچ او عادلپور،ایس ایچ او کچو بنڈی ون اینڈ ٹو،ایس ایچ او گیمڑو اور ایس ایچ او تھانہ آندل سندرانی کے علاوہ دیگر افسران و جوانوں نے فلیگ مارچ میں حصہ لیا.
فلیگ مارچ میں رینجرز کے افسران و جوانوں نے بھی حصہ لیا۔
فلیگ مارچ تھانہ اے سیکشن کی حدود قادر پور کے علاقے میں قائم پولیس چوکیوں و دیگر مختلف علاقوں میں کیا گیا.
ایس ایس پی صاحب گھوٹکی کچہ میں واقع پولیس پکٹس پہ تعینات پولیس افسران و جوانوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ان سے ملاقاتیں کیں،ان کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اور ان سے درپیش مسائل وغیرہ کے متعلق بات چیت کی۔
ایس ایس پی صاحب گھوٹکی نے چوکیوں پہ تعینات پولیس افسران و جوانوں کو اچھی ڈیوٹی سر انجام دینے پہ شاباشی دی۔
ایس ایس پی گھوٹکی جناب حفیظ الرحمٰن بگٹی صاحب کی جانب سے امن و امان کی فضا قائم رکھنے اور ضلع بھر میں قانون کی بالادستی کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس کو احکامات جاری کیے گئے۔
جرائم پیشہ عناصرین اور سماجی برائیوں کے خلاف بلا تفریق کاروائی کرنے کی ہدایات.
ضلع میں جرائم کا خاتمہ اور امن امان کی بحالی اولین ترجیح ہے. ایس ایس پی گھوٹکی
فلیگ مارچ کا مقصد عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ افراد، سماجی برائیوں اور دہشتگردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہے.ایس ایس پی گھوٹکی حفیظ الرحمٰن بگٹی
ترجمان:گھوٹکی پولیس