Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

گھوٹکی پولیس کی بہترین اور کامیاب کاروائی،14 دن پہلے اغوا ہونے والا مغوی بحفاظت بازیاب۔


🚔 GHOTKI POLICE🔹

✍️ Press Release

GOOD WORK DONE BY GHOTKI POLICE

 گھوٹکی پولیس کی بہترین اور کامیاب کاروائی،14 دن پہلے اغوا ہونے والا مغوی بحفاظت بازیاب۔

 تفصیلات کے مطابق::

14 دن پہلے مٹھی ضلع تھر پارکر کے رہائشی نوشاد ولد نند لعل مینگھواڑ کو چار ڈکیتوں/اغواء کاروں نے اسلحے کے زور پر گھوٹکی شھر سے کار میں اغوا کر کے لے گئے تھے۔

نوشاد مینگھواڑ کافی سالوں سے نریش کمار دیوان کے پاس گھوٹکی شھر میں ملازمت کا کام کرتا تھا۔

اغواء کار/ڈاکوؤں نے مغوی کو اغواء کرنے کے بعد اس کے ورثاء سے 50 لاکھ تاوان طلب کیا تھا۔

نوشاد کے اغواء کے بعد ورثاء نے ایس ایس پی گھوٹکی محمد انور کھیتران کو حقیقت بتائی تھی۔

ایس ایس پی گھوٹکی نے اس اغواء کے واقعے کے بعد ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی۔

ڈی ایس پی گھوٹکی انور علی شیخ کی سربراہی میں آئی ٹی ٹیم نے کچھ دن پہلے اس واقعے میں ملوث کچھ ملزمان کو گرفتار کیا تھا،جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔
جس کی بدولت آج اغواء کار پولیس کے پریشر کے بعد مغوی نوشاد مینگھواڑ کو روھڑی نزد پھاڑی علاقے میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

 مغوی کو قانونی کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔

بازیابی کے بعد مغوی نوشاد مینگھواڑ نے ایس ایس پی گھوٹکی محمد انور کھیتران اور انکی ٹیم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ گھوٹکی پولیس کی کاروائی/پریشر کی بدولت میں ڈاکوؤں کی چنگل سے آزاد ہوا ہوں۔

   ایس ایس پی گھوٹکی محمد انور کھیتران کی جانب سے اس کامیاب کاروائی پہ پولیس پارٹی کے لئے شاباسی کا پیغام

ترجمان : گھوٹکی پولیس


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.