Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
سکھر رینج پولیس،وفاقی سول انٹیلیجنس ایجنسی اور سندھ رینجرز کا مشترکہ کامیاب آپریشن انتہائی خطرناک دو ڈاکو ہلاک 8/10 زخمی اور مزید (12) کوش گینگ کے جرائم پیشہ افراد گرفتار ۔
پریس ریلیز — ضلع گھوٹکی پولیس
مورخہ : 19 جنوری 2026
سکھر رینج پولیس،وفاقی سول انٹیلیجنس ایجنسی اور سندھ رینجرز کا مشترکہ کامیاب آپریشن انتہائی خطرناک دو ڈاکو ہلاک 8/10 زخمی اور مزید (12) کوش گینگ کے جرائم پیشہ افراد گرفتار ۔
ضلع گھوٹکی میں ڈاکوؤں کے خلاف جاری آپریشن کے سلسلے میں ایک اور بڑی پیشرفت۔
ڈی آئی جی لاڑکانہ/سکھر ناصر آفتاب،ایس ایس پی گھوٹکی محمد انور کھیتران،ایس ایس پی خیرپور ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو اور ایس ایس پی سکھر اظھر مغل کی قیادت میں سکھر رینج کی پولیس اور سندھ رینجرز کا مشترکہ ٹارگیٹڈ آپریشن کامیابی سے جاری، پولیس کی مؤثر ٹارگیٹڈ کاروائی کے نتیجے میں دو خطرناک ڈاکو/اغواء کار ہلاک ہو گئے،جن کی شناخت مندرجہ ذیل ہے۔
ملاؤ ولد جوت علی کوش اور محمد مراد عرف ڈاڈو ولد جوت علی کوش سکنہ کچہ ایریا
ہلاک ڈاکو میلاؤ کوش کے خلاف سندھ اور پنجاب میں (40) سے زائد سنگین نوعیت کے کیسز درج ہیں۔
ہلاک ڈاکو محمد مراد عرف ڈاڈو کوش کے خلاف سندھ اور پنجاب میں (16) سے زائد سنگین نوعیت کے کیسز درج ہیں۔
ہلاک دونوں ڈاکو پولیس افسران کو دھمکیاں دیتے تھے،اور موٹر وے پر حملہ کرنے میں ملوث تھے۔
اسکے علاوہ پولیس کو دورانِ آپریشن بڑی کامیابی ملی ہے جس میں 12 کوش گینگ کے ملزمان گرفتار ہوئے ہیں۔
ہلاک دونوں ڈاکوؤں کا کرمنل ریکارڈ ساتھ منسلک کیا جا رہا ہے۔
ہلاک دونوں ڈاکو/اغواء کار متعدد سنگین نوعیت کی وارداتوں جن میں اغوا برائے تاوان،ڈکیتی،بھتہ خوری، قتل،اقدام قتل،سہولت کاری اور دیگر جرائم میں ملوث تھے۔
سکھر رینج پولیس اور سندھ رینجرز کے مشترکہ کامیاب آپریشن میں 8/10 ڈاکوؤں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
پولیس اور سندھ رینجرز کی جانب سے ضلع گھوٹکی کے کچہ ایریا میں ٹارگیٹڈ آپریشن جاری ہے۔
پولیس نے دورانِ آپریشن اغواء کاروں/ڈاکوؤں کے ٹھکانوں تک رسائی حاصل کر کے ٹھکانوں کو آگ لگا کر مسمار کر دیا ہے۔
ڈاکوؤں کے خلاف یہ آپریشن ان کے خاتمے یا ان کے سرنڈر کرنے تک جاری رہے گا۔
ترجمان : گھوٹکی پولیس