Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
تمام اہل وطن اور ضلع گھوٹکی کی عوام کو یوم آزادی مبارک ہو ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیر نور چنہ)
ملی نہیں ہے ارض پاکستان تحفے میں
جو لاکھوں دیپ بجھے ہیں،تو یہ چراغ جلا۔
🇵🇰 تمام اہل وطن اور ضلع گھوٹکی کی عوام کو یوم آزادی مبارک ہو🇵🇰
ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیر نور چنہ)
آج ضلع انتظامیہ و گھوٹکی پولیس کی جانب سے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر محمد اختر وسیر صاحب،ڈی ایس پی میرپور ماتھیلو عبدالقادر سومرو صاحب اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اے ڈی سی ون بابر علی صاحب مشترکہ پرچم کشائی کی ایک سادہ و پروقار تقریب ہوئی۔
جس میں ضلع کے دوسرے افسران نے بھی شرکت کی۔
اس تقریب میں پاکستان کی خوشحالی،سلامتی و استحکام کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئی۔
اس موقع پر ڈی ایس پی صاحب نے ایک پودا بھی لگایا۔
پروردگار کا لاکھ لاکھ شکر ہے جس نے ہمیں خوبصورت اور مالا مال وطن عطا فرمایا
ڈی ایس پی میرپور ماتھیلو۔
14اگست پوری قوم جوش و جزبے سے منا رہی ہے، یقیناً اس ملک کا قیام بہت ساری قربانیوں کا ثمر ہے۔
آج کے دن دنیا کو پیغام دیتے ہیں کے ہم سبز حلال پرچم کے سائے تلے ایک جسم ایک جان ہیں۔
وطن عزیز کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔
یوم آزادی کا دن قیام پاکستان کے لئے جدوجہد کرنے والوں کی یاد دلاتا ہے۔
آج ہم ملک پاکستان میں اپنے بزرگوں،بھائیوں ماؤں،بچوں اور بہنوں کی جدوجہد کی وجہ ہم آج آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں۔
ہمارے مسلمان بھائیوں کے جذبوں اور ان کی قربانیوں کی وجہ سے آج ہم سب عزت کی زندگی گزار رہے ہیں۔
تحریک پاکستان اور وطن عزیز کی آزادی کے لیے جدو جہد کرنے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
ایس ایس پی گھوٹکی جناب ڈاکٹر سمیر نور چنہ صاحب نے 14 اگست کے موقع پر ضلع گھوٹکی کی عوام اور تمام اہل وطن کو جشن آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالٰی ہمارے پیارے پاک وطن پاکستان کو امن و خوشحالی اور مزید ترقی دے اور ملک پاکستان میں رہنے والوں کو اللہ پاک خوش و سلامت رکھے (آمین)
آج کے دن یہ بھی دعا کرتے ہیں کے کشمیری بھائیوں کی جدوجہد رنگ لائے اور کشمیری بھائی آزاد فضاٶں میں سانس لیں۔
بانی پاکستان حضرتِ قائدِ اعظم محمّد علی جناح رحہ اور ان کے رفقاء کی جدوجہد پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں
ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر
ترجمان : گھوٹکی پولیس