Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

▪ایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ محمد کلیم ملک صاحب کا بیوپاری،دوکاندار اور تاجر برادری کے دوستوں کی دعوت پر قمبر شہر کا دورہ

DATED: 29-09-2024

  ▪ایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ محمد کلیم ملک صاحب کا بیوپاری،دوکاندار اور تاجر برادری کے دوستوں کی دعوت پر قمبر شہر کا دورہ

▪تفصیلات کے مطابق▪ 

 ▪ایس ایس  پی قمبر شہدادکوٹ محمد کلیم ملک صاحب نے قمبر کے بیوپاری، دوکاندار اور مختلف ٹرید یونین کے عہدیداروں کی طرف سے دی گئی دعوت پر قمبر شہر کا دورہ کیا- 
▪جب کہ ایس ایچ او قمبر سٹی سب انسپیکٹر ذوالفقار علی اوڈھانو بھی ایس ایس پی صاحب کے ہمراہ تھے

 ▪تاجر برادری کے دوستوں اور شہریوں نے جناب ایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ محمد کلیم ملک صاحب کا شاندار استقبال کیا۔بیوپاری،دوکاندار اور ٹریڈ یونین کے عہدیداروں کے ساتھ شہر کا دورہ کرتے ہوئے شہری اتحاد اور واپاری یونین ھال قمبر میں بیوپاری اتحاد کی طرف سے دیے گئے چائے پارٹی دعوت میں شرکت کی۔جہاں پر مختلف مکتب فکر کے نمائندوں،دوکانداروں اور ٹریڈ یونین کے صدور سے قمبر شہر کے مسائل اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلِ خیال کیا 

 ▪ٹریڈ یونین کے عہدیداروں نے قمبر شہر سمیت پورے ضلع میں امن و امان بحال کرنے کیلئے ایس ایس پی صاحب کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات اور مجموعی طور پر پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔

 ▪جناب ایس ایس پی صاحب نے شرکاء سے تجاویز طلب کرتے ہوئے امن و امان کی صورتحال کو مزید مستحکم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔تاجر برادری اور دوکانداروں سے کہا کہ دوکانوں اور چوراہوں پر CCTV کیمراز نصب کئے جائیں تاکہ کرمنلز کی موومینٹ پر نظر رکھی جا سکے۔

▪بعد میں جناب ایس ایس پی صاحب اور ایس ایچ او قمبر سٹی نے قمبر کے شہریوں سے چھینی گئی اور چوری شدہ رقم، موبائل فون اور موٹرسائیکل برآمد کر کے انہیں واپس کی جن میں👇
▪1-دوکاندار امداد حسین منگی کی دو ماہ قبل چوری شدہ رقم ایک لاکھ بیس ہزار روپے برآمد کر کے مالک کے حوالے کر دی
▪2-دوکاندار عبدالرحمٰن بھٹو جی چھینی گئی رقم ایک لاکھ ستر ہزار روپے برآمد کر کے مالک کے حوالے کر دی ہے
▪3-شعیب گوپانگ کی چھینی گئی موٹرسائیکل 125 برآمد کر مالک کے حوالے کر دی ہے
▪میر میرجت کی مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کر کے مالک کے حوالے کر دی ہے

 ▪بیوپاری اتحاد کے عہدیداروں نے ایس ایس پی صاحب اور ایس ایچ او قمبر سٹی کو اجرک اور سندھی ٹوپی کے تحائف پیش کئے

 ▪ایس ایس پی صاحب نے مزید کہا کہ تاجر برادری کا ملکی معیشت مضبوط کرنے میں اہم کردار رہا ہے۔اس دورہ کا مقصد شہریوں اور پولیس کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنا ہے۔عوام کے تعاون سے ہی سماج دشمن عناصر کو جڑ سے ختم کیا جا سکتا ہے۔سول  سوسائٹی کے رہنمائوں سے ملاقاتیں ہی کمیونٹی پولیسنگ کا اصل روح ہیں.
____________________________
PRO TO SSP
KAMBER SHAHDADKOT
MUHAMMAD KALEEM,PSP


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.