Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

▪️چہلم شہدائے کربلا ١۴۴٦ ھ کے حوالے سے ایک جامع سکیورٹی پلان جاری۔سندھ بلوچستان بارڈر سیل-بارڈر پر نئی چوکیاں قائم کر کے 65 سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں

DATED:25-08-2024

  ▪️چہلم شہدائے کربلا ١۴۴٦ ھ کے حوالے سے ایک جامع سکیورٹی پلان جاری۔سندھ بلوچستان بارڈر سیل-بارڈر پر نئی چوکیاں قائم کر کے 65 سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں 

   ▪️ایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ محمد کلیم صاحب کی خصوصی ھدایات پر چہلم شہدائے کربلا ١۴۴٦ ھ کے حوالے سے سکیورٹی کو فول پروف بناتے ہوئے ایک جامع سکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا ہے۔سکیورٹی آرڈر کے مطابق مجموعی طور پر (2367) پولیس افسران،جوان اور لیڈیز اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی سر انجام دینگے۔ جس میں ایس ایس پی صاحب سمیت (5) ڈی ایس پیز،(42) انسیکٹرز (73) سب انسپیکٹرز، (110) اے ایس آئیز (205) ہیڈ کانسٹیبل اور (1872) کانسٹیبلز جب کہ (59) لیڈیز اہلکار بھی شامل ہیں۔  

 ▪️چہلم کے دوران قمبر شہدادکوٹ پولیس کی معاونت کیلئے (100) سے زائد رینجرز اہلکار بھی پولیس کے ساتھ اپنی ڈیوٹی سرانجام دینگے

 ▪️امام بارگاہوں کی سکیورٹی کے لیئے (200) پولیس اہلکار رائونڈ د کِلاک تعینات ہونگے۔مجلس اور ماتمی جلوس میں شامل ہونے والے افراد کی واک تھرو گیٹس،میٹل ڈٹیکٹرز، رضاکاروں سمیت پولیس جوانوں کے ذریعے تین لیئرز میں چیکنگ کی جائے گی 

 ▪️چہلم کے دوران ضلع قمبر شہدادکوٹ کی مختلف امام بارگاہوں سے (36) ماتمی جلوس برآمد ہونگے جن میں سے (08) انتہائی حساس (12) حساس اور (16) نارمل ہونگے۔جب کہ (41) مجالس ہونگی جن میں (7) انتہائی حساس (19) حساس اور (15) نارمل نوعیت کی ہیں۔ تمام مجالس اور ماتمی جلوسوں کی سکیورٹی کے لیے (1215) پولیس افسران اور جوان تعینات کئے گئے ہیں۔        

 ▪️کسی بھی ایمرجنسی یا ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے پولیس ہیڈ کوارٹر قمبر میں رزرِوِ پلٹون اینٹی رائٹ کِٹِ کے ساتھ اسٹینڈ باءِ رہیں گی

 ▪️اہم مقامات/ ٹربل اسپاٹس پر خصوصی پکٹیں قائم کی گئیں ہیں جن کی سکیورئی کیلئے پولیس کے جوان رائونڈ د کِلاک ڈیوٹی پر معمور ہونگے۔

 ▪️چہلم شہدائے کربلا کے دوران ضلع بھر میں پولیس پئٹرولنگ اور پکیٹنگ میں مزید اضافہ کیا گیا ہے.سندھ بلوچستان بارڈر کو سیل کر کے نئی پکٹیں قائم کی گئی ہیں۔جن پر نفری تعینات کر کے چیکنگ کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔ضلع کے خارجی اور داخلی راستوں پر پئٹرولنگ کیلئے 36 موبائلس اور 32 موٹر سائیکلز پر پولیس افسران اور جوان دن رات  گشت کرینگے۔

 ▪️ایڈوانس انٹیلیجنس کلیکشن  کیلئے سادہ لباس میں ملبوس پولیس اہلکار بھی مقرر کئے گئے ہیں۔تمام پولیس افسران ایڈوانس انٹلیجنس کلیکشن اور شیئرنگ کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور کنٹرول کے ساتھ ہر وقت رابطے میں رہینگے۔جب کہ امام بارگاہوں و دیگر جگہوں کی سئیپنگ کے لیے،بم ڈسپوزل اسکواڈ،اسپیشل برانچ اور ڈی آئی بی کا عملہ بھی تعینات ہوگا۔ 

 ▪️امن و امان بحال رکھنے کیلئے اہم شاہراہوں داخلی و خارجی راستوں خصوصاّ امام بارگاہوں کی طرف جانے والے راستوں پر سخت اسنیپ چیکنگ اور مسلسل پئٹرولنگ کے لئے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں ساتھ ہی ٹریفک نظام کو چہلم کے دوران بہتر کرنے کیلئے ٹریفک پولیس کو سخت ھدایات جاری کی گئی ہیں۔

 ▪️ایس ایس پی صاحب نے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ باہمی تعاون کیلئے ضلع انتظامیہ، امام بارگاہوں کے منتظمین،امن کمیٹی کے ممبران اور مذھبی شخصیات سے رابطے میں رہیں۔بوقت ضرورت کسی مسئلے یا شکایت کی صورت میں متعلقہ ایس ڈی پی او یا ایس ایچ او  ان سے مل کر بروقت مسئلہ حل کریں

 ▪️ضلع بھر میں وال چاکنگ، اشتعال انگیز تقاریر اور کسی بھی قسم کے ہتھیاروں کی نمائش پر پہلے ہی پابندی عائد ہو چکی ہے

 ▪️شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھنے اور ان کی نگرانی کیلئے امام بارگاہوں کی طرف آنے جانے والے راستوں اور اہم چوراہوں پر ضلع انتظامیہ کی مدد سے CCTV کیمیراز بھی نصب کئے گئے ہیں۔جب کہ شر پسند عناصر کی حرکات کی خفیہ طریقے سے وڈیوز بھی رکارڈنگ کی جائیں گی۔

▪️چہلم شہدائے کربلا کے دوران بروقت اطلاع،انفارمیشن کلیکشن اور لمحہ بہ لمحہ صورتحال کا جائزہ لینے کیلِئے چہلم سیل یعنے خصوصی کنٹرول روم بھی بنایا گیا ہے-کسی بھی ایمرجنسی یا   مشکوک نقل و حرکت کی اطلاع کیلئے شہری مندرجہ ذیل نمبرز پر رابطہ کر سکتے ہیں
0744210173
0744210648 

 ▪️ایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ محمد کلیم صاحب نے کہا ہے کہ ہمارے جوان ہر وقت الرٹ ہیں۔ دشمن کی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ حکومتی پالیسی براء SOPs، ضابطہ اخلاق اور نیشنل ایکشن پلان پر سختی سے  عمل کرایا جائیگا۔کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہوگی
__________
 PRO to SSP 
KAMBER-SHAHDADKOT
MUHAMMAD KALEEM, PSP


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.