Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

▪شہید پولیس جوان سید گدا حسین شاہ کی جنازہ نماز پولیس اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی شہر شہدادکوٹ میں ادا کر دی گئی۔

DATED:26-10-2024

▪شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے.

▪شہید پولیس جوان سید گدا حسین شاہ کی جنازہ نماز پولیس اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی شہر شہدادکوٹ میں ادا کر دی گئی۔

▪کل رات تھانہ اے سیکشن شہدادکوٹ کی حدود قبو روڈ نزد سبزی منڈی سے ڈاکوٰوں کے ساتھ پولیس مقابلے میں زخمی ہوئے تھے جو لاڑکانہ ہسپتال زیر علاج تھا جو زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے رات دیر شہید ہو گئے تھے۔ بہادر پولیس جوان سید گدا حسین شاہ کی نمازِ جنازہ عید گاھ شہدادکوٹ میں پولیس اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی.

▪جنازہ نماز میں ایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ محمد کلیم ملک  صاحب، ڈی ایس پی شہدادکوٹ ثناء اللہ سیال صاحب اور پولیس کے افسران و جوان، سیاسی، سماجی شخصیات، سول سوسائٹی سے وابستہ لوگ، میڈیا کے نمائندوں اور شہریوں نے بڑے تعداد میں شرکت کی۔

▪ایس ایس پی صاحب قمبر شہدادکوٹ نے شہید کی میت پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

▪شہید پولیس جوان سید گدا حسین شاہ سال 2008 میں پولیس ڈپارٹمینٹ میں بطورِ کانسٹیبل بھرتی ہوا تھا اور ضلع کے مختلف تھانوں پر اپنی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے چکا تھا۔شہید پولیس جوان گذشتہ رات بہادری کے ساتھ ڈاکوٰوں سے لڑتے ہوئے زخمی ہونے کے بعد شہید ہوگئے۔

▪اس موقع پر ایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ محمد کلیم ملک  صاحب نے کہا کہ ضلع قمبر شہدادکوٹ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں اس لیے ڈاکوّ بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے ہیں۔ ان کی اس بزدلانہ حرکت کا بھرپور جواب دیا جائے گا.

▪ایس ایس پی صاحب نے مزید کہا کہ شہید جوان کی قربانی رائگان نہیں جائے گی عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے فرائض کی ادائگی کے دوران ڈاکوٰوں سے بہادری کے ساتھ لڑتے ہوئے ہمارے جوان سید گدا حسین شاہ نے اپنی قیمتی جان کا نظرانہ پیش کیا۔ہمیں اپنے بہادر سپوتوں پر فخر ہے-پولیس ڈپارٹمینٹ شہید کی فیملی کے ساتھ ہے اور انہیں کبھی تنہا نہیں چھوڑا جائیگا۔واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔

▪▪واقعے کی FIR تھانہ اے سیکشن شہدادکوٹ  پر درج کی گئی ہے

▪ایس ایس پی صاحب نے شہید کے ورثاء کیلئے پولیس ڈپارٹمینٹ میں دو نوکریاں اور ایک کروڑ روپے شہید معاوضہ جب کہ بیوہ کو ساٹھ سال تک فل تنخہ دینے کا اعلان بھی کیا-
____________________________
PRO to SSP 
KAMBER SHAHDADKOT 
MUHAMMAD KALEEM,PSP


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.