Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
آج 14 اگسٹ یومِ آزادی پاکستان کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر آفیس قمبر شہدادکوٹ میں ایک مرکزی تقریب منعقد کی گئی
14th AUGUST 2024
14 اگسٹ یومِ آزادیءِ پاکستان
اے وطن تجھے سلام
آج 14 اگسٹ یومِ آزادی پاکستان کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر آفیس قمبر شہدادکوٹ میں ایک مرکزی تقریب منعقد کی گئی.
تقریب میں ڈپٹی کمشنر قمبر شہدادکوٹ محترم سجاد حیدر قادری صاحب، جناب ایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ محمد کلیم ملک صاحب، چیئرمین ضلع کائونسل قمبر شہدادکوٹ محترم قمر الدین گوپانگ اور وائیس چیئرمین محترم لالا غلام محمد اسران سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افسرانِ، سول سوسائٹی سے وابستہ لوگ، اسکائوٹس،دیگر اداروں سمیت بڑے تعداد میں شہریوں اور بچوں نے شرکت کی-
تقریب میں پرچم کشائی کی گئی۔پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی۔
ایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ محمد کلیم ملک صاحب نے کہا کہ سب سے پہلے میں ساری پاکستانی قوم کو جشنِ آزادی کی مبارک باد دیتا ہوں۔آزادی ایک بڑی نعمت ہے اور مُلک پاکستان کی آزادی کیلئے جدوجہد کرنے والے ان بڑوں اور آزادی کیلئے قربانی دینے والے اُنِ ھیروز کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں جنہوں نے وطن عزیز پاکستان کی آزادی کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ان ہی کی لازوال قربانیوں اور جدوجہد کی وجہ سے آج ہم ایک آزاد قوم کی حیثیت سے اپنی آزادی کا جشن منا رہے ہیں اور دنیا میں ایک آزاد قوم پاکستانی کی حیثیت سے پہچانے جاتے ہیں۔