Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

▪قمبر شہدادکوٹ پولیس نے منشیات سپلائی کی بین الصوبائی کوشش ناکام بنا دی.

DATED:24-10-2024

 ▪قمبر شہدادکوٹ پولیس کی بڑی کارروائی!

▪قمبر شہدادکوٹ پولیس نے منشیات سپلائی کی بین الصوبائی کوشش ناکام بنا دی.

▪ایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ محمد کلیم صاحب کے احکامات پر تھانہ نصیرآباد پولیس کی دبنگ کارروائی۔منشیات سپلائر گینگ کے دو اہم کارندے پانچ سو پیکٹ 128 کلو پانچ گرام گٹکا اور ایک کار سمیت گرفتار۔ مقدمہ درج. 

 ▪تفصیلات کے مطابق▪

 ▪تھانہ نصیرآباد ایس ایچ او انسپیکٹر میر احمد نواز تونیہ بمع پولیس اسٹاف کا دورانِ گشت مخفی اطلاع ملنے پر نصیرآباد ٹو دھامراہ روڈ نزد لغاری واہ سے چیکنگ کے دوران کامیاب کارروائی میں دو منشیات سپلائر گینگ کے اہم سرغنہ کو پانچ سو پیکٹ 128 کلو پانچ گرام گٹکا اور جی ایل آئی کار سمیت گرفتار کر لیا ہے-

 ▪گرفتار منشیات سپلائر کے قبضے سے لاکھوں روپیہ مالیت کا گٹکہ 128 کلو پانچ گرام پیکٹس کی شکل میں اور ایک جی ایل آئی کار سفید کلر رجسٹریشن نمبر BUV-527 سے رکور کر کے نصیرآباد پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

 ▪گرفتار منشیات سپلائرز کی شناخت 1-لعل ولد جعفر خان کھوسہ سکنہ ڈیرا الھیار جھٹ پٹ بلوچستان 2- محمد ایاز عرف راجا ولد محمد علی کھوسو سکنہ ڈیرا الھیار جھٹ پٹ بلوچستان کی ہوئی ہے- 

 ▪منشیات فروش ملزمان کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ یہ مختلف شہروں میں منشیات سپلائی کرتے رہتے ہیں اور بین الصوبائی منشیات فروش گِروہ کے اہم کارندے ہیں-

▪گرفتار منشیات سپلائرز کے خلاف تھانہ نصیرآباد پر منشیات ایکٹ کے تحت مندرجہ ذیل مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
👉 FIR#165/2024 u/s 4 r/w sec: 8 of prohibition of Mainpuri Gutka Act-2019 of PS Nasirabad

 ▪ایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ محمد کلیم ملک صاحب کی جانب سے ایسی زبردست کارروائی کرنے پر ایس ایچ او نصیرآباد اور اس کی ٹیم کیلئے شاباشی کا پیغام ساتھ ہی تعریفی سرٹیفکیٹس دینے کا بھی اعلان۔
____________________________
PRO TO SSP
KAMBER SHAHDADKOT
MUHAMMAD KALEEM,PSP


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.