Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

سوشل میڈیا پر قمبر کے ایک  بزرگ شخص پر تشدد اور تذلیل ہونے والی وائرل وڈیو کا ایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ محمد کلیم ملک صاحب کے احکامات پر تھانہ ڈرگھ میں مقدمہ درج ہونے کے بعد

DATED:04-09-2024

▪سوشل میڈیا پر قمبر کے ایک  بزرگ شخص پر تشدد اور تذلیل ہونے والی وائرل وڈیو کا ایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ محمد کلیم ملک صاحب کے احکامات پر تھانہ ڈرگھ میں مقدمہ درج ہونے کے بعد.

▪تھانہ ڈرگھ اور سی آئی اے پولیس کی بروقت کامیاب کارروائی۔

 ▪واقعے میں ملوث دو مرکزی  ملزمان محمد صدیق چانڈیو اور عمران چانڈیو گرفتار۔

▪تفصیلات کے مطابق▪

▪ایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ محمد کلیم ملک صاحب نے آج سوشل میڈیا پر ایک بزرگ شخص ممتاز علی میرجت جو کہ قمبر سے اپنے گائوں سونو وگن جا رہا تھا تو راستے میں چانڈیو قبیلے کے کچھ ملزمان نے ان پر تشدد کیا اور تذلیل والی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی جس پر سختی سے نوٹس لیتے ہوئے بروقت ایس ڈی پی او قمبر میر مہدی رضا ثالپر صاحب کی زیر نگرانی ایس ایچ او ڈرگھ انسپیکٹر عبدالسلام چانڈیو بمع اسٹاف اور سی آئی اے انچارج قمبر انسپیکٹر میراں خان درانی پر مشتمل ملزمان کی گرفتاری کیلئے ایک ٹیم تشکیل دی۔

▪ایس ایچ او تھانہ ڈرگھ انسپیکٹر عبدالسلام چانڈیو بمع اسٹاف اور سی آئی اے انچارچ انسپیکٹر میراں خان درانی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے انسان سوز واقعے میں ملوث دو مرکزی ملزمان بنام محمد صدیق چانڈیو اور عمران چانڈیو کو گرفتار کر لیا ہے۔

▪واقعے کا مقدمہ تشدد کا شکار بننے والے بزرگ ممتاز علی میرجت کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف تھانہ ڈرگھ پر درج کیا گیا ہے۔
👉 FIR#44/2024 u/s 337Ai,Fi, 114, 506/2, 504, 147,148,149 PPC of PS Drigh 
▪تاہم واقعے میں ملوث باقی جوابداروں کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
____________________________
PRO TO SSP
KAMBER SHAHDADKOT
MUHAMMAD KALEEM,PSP


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.