Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
کشمور پولیس اور رینجرز کا مشترکہ کشمور کے داخلی اور خارجی راستوں پر سخت سنیپ چیکنگ
*پریس ریلیز — ڈسٹرکٹ پولیس کشمور*
تاریخ: 02 نومبر 2025ء
*کشمور پولیس اور رینجرز کا مشترکہ کشمور کے داخلی اور خارجی راستوں پر سخت سنیپ چیکنگ*
*ایس ایس پی SSP کشمور محمد مراد گھانگھرو* کی خصوصی ہدایات پر *اے ایس پی ASP کشمور محمد عاشر* کی سربراہی میں پولیس اور رینجرز ٹیم نے کشمور کے داخلی و خارجی راستوں چاچڑ پل اور RD 45 پر سخت اور مؤثر سنیپ چیکنگ کی۔
کارروائی کے دوران مسافر گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور مال بردار ٹرکوں کو تفصیلی طور پر چیک کیا گیا، جبکہ 120 سے زائد افراد کی بایو میٹرک / تلاش ایپ کے ذریعے شناخت کی تصدیق ڈیجیٹل ٹولز کے ذریعے کی گئی۔
جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے پولیس اور رینجرز نے مشکوک افراد اور گاڑیوں کے مکمل ریکارڈ کی جانچ کی، جس سے امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے، اسلحہ و منشیات کی ترسیل کی روک تھام اور جرائم پیشہ عناصر کی نقل و حرکت محدود کرنے میں مدد ملی۔
ڈسٹرکٹ پولیس کشمور عوام کے جان و مال کے تحفظ اور علاقے کو جرائم سے پاک بنانے کے لیے ہمہ وقت سرگرم ہے۔
ترجمان کشمور پولیس