Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

محمد مراد گھانگھرو نے ایس ایس پی کشمور کا چارج سنبھال لیا

پریس ریلیز--ضلع کشمور پولیس--21جولائی 2025

 

*جناب محمد مراد گھانگھرو نے بطور ایس ایس پی کشمور چارج سنبھال لیا*

 

آج مورخہ 21 جولائی 2025 کو *محمد مراد گھانگھرو نے بطور سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ضلع کشمور اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا*۔ 

 

اس موقع پر کندھکوٹ آفیس میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی، جس میں چاق و چوبند دستے نے نئے ایس ایس پی کو سلامی پیش کی۔

 

اس موقع پر ایس ایس پی کشمور *محمد مراد گھانگھرو* نے پولیس افسران و اہلکاران سے خطاب کرتے ہوئے کہا:

 

> "کرپشن، رشوت اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی جائے گی۔"

 

انہوں نے واضح کیا کہ محکمہ پولیس میں بدعنوانی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، اور جو بھی اہلکار یا افسر اس میں ملوث پایا گیا، اس کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

*ایس ایس پی کشمور نے کہا کہ:*

 

دفتر میں آنے والے تمام سائلین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر سنے جائیں گے۔

 

میرٹ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور کسی قسم کے سیاسی یا سماجی دباؤ کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

 

پولیس اہلکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ عوام سے خوش اخلاقی، شائستگی اور انصاف پر مبنی رویہ اپنایا جائے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی زیادتی یا ناانصافی برداشت نہیں کی جائے گی، اور ہر شہری کی عزت نفس کا مکمل خیال رکھا جائے گا۔

 

ایس ایس پی نے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ کشمور پولیس کو ایک مثالی فورس بنایا جائے گا جہاں قانون کی بالا دستی اور انصاف کا بول بالا ہوگا۔

 

*ترجمان کشمور پولیس*


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.