Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

تین 03 خطرناک ڈاکو سرینڈر

پریس ریلیز---ضلع کشمور پولیس

موؤرخہ 22 جنوری 2025

 

*کشمور پولیس، وفاقی حساس اداروں، سول انٹیلیجنس اور سندھ رینجرز کا مشترکہ آپریشن — کامیابیوں کا سلسلہ جاری*

 

*03 تین خطرناک ڈاکو سرینڈر*

 

ضلع کشمور میں کشمور پولیس، وفاقی حساس اداروں، سول انٹیلیجنس اور سندھ رینجرز کی مشترکہ کارروائیوں کے نتیجے میں *کشمور اور گھوٹکی کے سرحدی کچے* کے علاقوں میں جاری آپریشن کے دوران ایک اور اہم کامیابی حاصل کی گئی ہے۔ *ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو*

 

مشترکہ آپریشن کے دباؤ کے باعث *تین 03 خطرناک ڈاکوؤں نے خود کو قانون کے حوالے کرتے ہوئے سرینڈر کر دیا ہے۔*

 

سرینڈر کرنے والے خطرناک ڈاکو اغواء برائے تاوان، بھتہ خوری، پولیس مقابلوں، قتل، اقدامِ قتل اور دیگر سنگین جرائم میں مطلوب تھے۔

 

سرینڈر ڈاکوؤں کی تفصیل درج ذیل ہے:

1- *اللّٰہ دین ولد اکبر کوش*

2- *یاسین ولد کڑتی کوش*

3- *سدھیر ولد میر محمد کوش*

 

*یہ تینوں خطرناک ڈاکو، منی کوش / گڈی کوش گینگ کے قریبی ساتھی ہیں جو طویل عرصے سے علاقے میں سنگین جرائم میں ملوث رہیں ہیں۔*

 

کشمور پولیس، وفاقی حساس ادارے اور سندھ رینجرز علاقے سے ڈاکوؤں اور جرائم کے مکمل خاتمے تک اپنا مشترکہ آپریشن پوری قوت کے ساتھ جاری رکھیں گے۔

 

ترجمان ضلع کشمور پولیس


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.