Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

سٹی کشمور کے داخلی اور خارجی راستوں پر جدید کیمرے نصب

*پریس ریلیز — ڈسٹرکٹ پولیس کشمور*

تاریخ: 17 اگست 2025ء

 

*کشمور پولیس کا اہم اقدام — داخلی و خارجی راستوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب*

 

*ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو* کی ہدایات پر *اے ایس پی کشمور محمد عاشر* کی نگرانی میں ایس ایچ او کشمور نے سیکیورٹی اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کے لیے کشمور کے داخلی و خارجی راستوں پر جدید سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر دیے۔

 

ان اقدامات کا مقصد جرائم کی روک تھام، عوام کی جان و مال کا تحفظ اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری کارروائی کو یقینی بنانا ہے۔

 

ایس ایس پی کشمور کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے پولیس کی کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی اور عوام کو مزید محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے گا۔

 

 کشمور پولیس شہریوں کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور یہ اقدامات عوامی تعاون سے مزید کامیاب ہوں گے۔

 

ترجمان کشمور پولیس


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.