Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
دو خطرناک ڈاکو ہلاک
پریس ریلیز
ضلع کشمور پولیس
مورخہ: 28 جنوری 2026
*سندھ پولیس ،پنجاب پولیس اور سول انٹیلیجنس کا کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن جاری- دو خطرناک ڈاکو ہلاک*
کشمور پولیس، رحیم یار خان پولیس ا گھوٹکی پولیس اور سول انٹیلیجنس کی جانب سے کچے کے علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ایک مشترکہ اور مؤثر آپریشن جاری ہے۔ *ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو*
آپریشن میں *، اے ایس پی کشمور محمد نعمان،* رحیم یار خان پولیس اور گھوٹکی پولیس کے سینئر افسران نے بھی عملی طور پر حصہ لیا۔
آپریشن کے دوران اے پی سی چین، بکتر بند گاڑیوں اور دیگر جدید وسائل کا مؤثر استعمال کیا گیا، جبکہ ضلع کشمور ضلع رحیم یار خان اور گھوٹکی پولیس کی پولیس فورسز نے بھرپور حصہ لیا۔
آپریشن کے دوران پولیس اور مسلح ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، *جس کے نتیجے میں ایک مقابلہ (انکاؤنٹر) ہوا*۔
*اس مقابلے میں دو انتہائی خطرناک اور مطلوب ڈاکو ہلاک ہو گئے۔*
ہلاک ڈاکوؤں کی *شناخت اصغر میرانی اور شریف گوپانگ* کے نام سے ہوئی ہے۔ *ہلاک ہونے والے ڈاکو بدنامِ زمانہ انڈھڑ گینگ اور میرانی گینگ* کے قریبی ساتھی تھے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق *ہلاک ڈاکو اغوا برائے تاوان، سندھ پولیس اور پنجاب پولیس پر حملوں، قتل، اقدامِ قتل اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث* رہے ہیں اور مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔
ہلاک ڈاکوؤں کی لاش پولیس نے تحویل میں لے لی۔
مقابلے کے بعد کشمور پولیس ،رحیم یار خان پولیس اور گھوٹکی پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ علاقے میں ممکنہ سہولت کاروں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کی موجودگی کے پیشِ نظر سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔
کشمور پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
ترجمان کشمور پولیس