Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
یوم آزادی کی تقریب
*پریس ریلیز — ڈسٹرکٹ پولیس کشمور*
تاریخ: 14 اگست 2025ء
*یومِ آزادی کے موقع پر کندھکوٹ میں پرچم کشائی کی پروقار تقاریب*
یومِ آزادی پاکستان کے موقع پر منی اسٹیڈیم کندھکوٹ میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں *ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو اور ڈپٹی کمشنر کشمور آغا شیر زمان پٹھان* نے قومی پرچم لہرایا۔
اس موقع پر قومی ترانہ پڑھا گیا اور قومی پرچم کو سلامی پیش کی گئی۔ تقریب میں ضلعی انتظامیہ، پولیس افسران، شہریوں اور طلبہ و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
شرکاء نے آزادی کی قربانی دینے والے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور وطنِ عزیز کی سلامتی، ترقی اور امن کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔
اور کشمور پولیس ہیڈکوارٹر کندھکوٹ میں بھی یومِ آزادی کی ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جہاں *ایس ڈی پی او کندھکوٹ فراز علی میتلو* نے قومی پرچم لہرایا۔
قومی ترانہ پڑھا گیا اور پرچم کو سلامی پیش کی گئی۔ تقریب میں پولیس افسران اور جوانوں نے بھرپور شرکت کی۔
یومِ آزادی ہمیں اتحاد، قربانی اور خدمتِ وطن کا درس دیتا ہے، اور کشمور پولیس پاکستان کی سلامتی اور عوام کے تحفظ کے لیے ہمیشہ ہر اول دستے کا کردار ادا کرتی رہے گی۔ *ایس ایس پی کشمور*
تقاریب کا اختتام دعا اور وطنِ عزیز کی سربلندی کے عزم کے ساتھ ہوا۔
*ترجمان کشمور پولیس*