Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

کشمور پولیس کی کامیاب کارروائی، دو چوری شدہ موٹر سائیکلیں رکور اور اصل مالکان کے حوالے

پریس ریلیز*** ضلع کشمور پولیس 
تاریخ: 14 مارچ 2025

کشمور پولیس کی کامیاب کارروائی، دو چوری شدہ موٹر سائیکلیں رکور اور اصل مالکان کے حوالے

کشور پولیس نے ایس ایس پی کشمور زبیر نظیر احمد شیخ کی خصوصی ہدایات پر جرائم کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے ایس ایچ او غوثپور اعجاز احمد کھوسو کی سربراہی میں ایک اہم کارروائی کے دوران دو چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں۔

برآمد شدہ موٹر سائیکلیں اصل مالکان کے حوالے۔ تفصیل درج ذیل:

1. اللہ ڈتہ ولد عرض محمد بھیو( 2016 ماڈل CD-70)
2. عامر علی ولد ذوالفقار علی
(2019 ماڈل CD-70)

پولیس اسٹیشن غوثپور میں باضابطہ کارروائی مکمل کرنے کے بعد حوالے کر دی گئیں۔

ایس ایس پی کشمور نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او غوثپور اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس ہر ممکن اقدام کر رہی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی میں پولیس سے تعاون کریں تاکہ امن و امان کی صورتحال مزید بہتر بنائی جا سکے۔

(ترجمان کشمور پولیس)


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.