Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس کشمور

مورخہ: 6 جون 2025ء

 

*کشمور پولیس مقابلہ – ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار*

 

تھانہ اے سیکشن کندھکوٹ کی حدود، پی پی سی سیکشن کندھکوٹ خیرشاہ روڈ کے قریب ڈاکو ڈکیتی کے ارادے سے موجود تھے کہ دوران گشت *انچارج مددگار کندھکوٹ خلیل لغاری* اور ان کی ٹیم کا ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا۔

 

پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کے دیگر ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس کی جانب سے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

 

زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی *شناخت عامر علی کھوسہ* کے نام سے ہوئی ہے، جس کے قبضے سے ایک عدد پستول برآمد کیا گیا ہے۔

 

ملزم کو زخمی حالت میں فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 

ابتدائی تفتیش کے مطابق *گرفتار ملزم کندھکوٹ شہر میں ڈکیتی، گھریلو و تجارتی چوری، اور رات کے وقت گھروں و دکانوں میں داخل ہو کر وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔ بعض وارداتیں CCTV کیمروں میں بھی ریکارڈ ہو چکی ہیں*۔

 

ملزم کا کرمنل ریکارڈ تمام متعلقہ تھانوں سے حاصل کیا جا رہا ہے، تاکہ دیگر مقدمات میں بھی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

 

ترجمان، کشمور پولیس


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.