Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ایک کار برآمد

پریس ریلیز

ضلع کشمور پولیس

مورخہ: 29 مارچ 2026

 

*کشمور پولیس کی کامیاب کارروائی سنیپ چیکنگ کے دوران ایک مشتبہ کار برآمد*

 

کشمور پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کارروائیوں کے سلسلے میں تھانہ اے سیکشن کندھکوٹ ، پی پی سی سیکشن کندھکوٹ کی حدود میں دورانِ سنیپ چیکنگ انچارج سی سیکشن علی نواز سبزوئی نے ایک مشتبہ گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا۔ 

 

تاہم گاڑی میں سوار افراد پولیس کو دیکھ کر گاڑی موقع پر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

 

پولیس نے فوری طور پر گاڑی کو اپنی تحویل میں لے کر اس کی مکمل تلاشی اور جانچ پڑتال کی۔ دورانِ ویریفکیشن انکشاف ہوا کہ مذکورہ گاڑی نمبر ALV-773 کے خلاف ٹیمپرنگ کا مقدمہ تھانہ پریڈی، ضلع ساؤتھ کراچی میں درج ہے، جو کہ غلام اکبر جتوئی کی مدعیت میں داخل کیا گیا تھا۔

 

FIR No. 307/18 u/s 420,406, 506/B, 34 PPC of PS Preedi

 

پولیس کی جانب سے گاڑی کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تحویل میں رکھا گیا ہے، جبکہ ضابطے کی تکمیل کے بعد گاڑی اصل مالک کے حوالے کی جائے گی۔

 

ضلع کشمور پولیس جرائم کے خاتمے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنی کارروائیاں بلا تعطل جاری رکھے ہوئے ہے۔

 

ترجمان کشمور پولیس


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.