Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

بھتہ خوری اور ہنی ٹریپ پر افراد کو اغوا کرنے والا ملزم گرفتار

پریس ریلیز***ضلع کشمور پولیس

مورخہ: 03 جون 2025

 

*بھتہ خوری کی جاسوسی اور ہنی ٹریپ کے ذریعے افراد کو کچے منتقل کرنے والا خطرناک ملزم اسلحہ سمیت گرفتار* 

 

ضلع کشمور میں قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے کے لیے پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔

 

*ایس ایس پی کشمور زبیر نظیر احمد شیخ* کی ہدایت پر کشمور پولیس نے ایک کامیاب کارروائی کے دوران ایک انتہائی خطرناک اور مطلوب ملزم کو گرفتار کیا ہے، جو بھتہ خوری میں سہولت کاری، جاسوسی اور ہنی ٹریپ کے ذریعے شہریوں کو اغوا کر کے کچے کے علاقے منتقل کرنے جیسے سنگین جرائم میں ملوث رہا ہے۔

 

تھانہ میانی ایٹ بڈانی کے *ایس ایچ او عبد الحفیظ چاچڑ* اور ان کی ٹیم نے دورانِ پیٹرولنگ تھانہ میانی کی حدود میں یہ گرفتاری عمل میں لائی۔

 

گرفتار ملزم کی تفصیل: 🔹 نام: *باسط علی ولد اصغر علی بڈانی*

🔹 مقدمہ نمبر: 25/2025

🔹 دفعات: 23(i)A سندھ آرمس ایکٹ

🔹 تھانہ: میانی ایٹ بڈانی

 

ملزم سے ایک عدد غیر قانونی پسٹل بھی برآمد ہوا ہے۔ 

 

ابتدائی تفتیش کے مطابق، ملزم نہ صرف بھتہ خوری کی سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے بلکہ شہریوں کو ہنی ٹریپ کے ذریعے بلا کر کچے کے علاقے منتقل کرنے جیسے منظم جرائم کا حصہ بھی رہا ہے۔ اس کے مکمل کرمنل ریکارڈ کی جانچ جاری ہے۔

 

کشمور پولیس اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ ضلع میں امن و امان کی بحالی، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ، اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

 

ترجمان کشمور پولیس


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.