Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
کم عمر بچی سے نازیبا حرکت کرنے والا ملزم گرفتار
پریس ریلیز
ضلع کشمور پولیس
مورخہ: 28 مارچ 2026
*کشمور پولیس کی بروقت کارروائی، کم عمر بچی سے نازیبا حرکت کرنے والا ملزم گرفتار*
کشمور: تھانہ کشمور کی حدود سومرا محلہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک شخص نے ایک کم عمر بچی کے ساتھ نازیبا حرکت کی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی کشمور پولیس فوری طور پر متحرک ہوئی اور جدید ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا- *ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو*
پولیس نے جائے وقوعہ کے اطراف نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزم کی نشاندہی کی، جس کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت جاوید احمد ولد کوڑو بوھڑ کے نام سے ہوئی ہے۔
واقعے کا سرکاری سطح پر نوٹس لیتے ہوئے، سرکار کی مدعیت میں تھانہ کشمور میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
FIR No. 47/2026 u/s 363, 511 PPC of PS Kashmore
ملزم کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
ایس ایس پی کشمور کی جانب سے متعلقہ پولیس ٹیم کی بروقت اور مؤثر کارروائی کو سراہا گیا ہے، اور ہدایت کی گئی ہے کہ ایسے جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھی جائے۔
کشمور پولیس اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ معصوم بچوں کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، اور ایسے گھناؤنے جرائم میں ملوث افراد کو قانون کی گرفت سے بچنے نہیں دیا جائے گا۔
ترجمان ضلع کشمور پولیس