Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ایک ملزم چرس سمیت گرفتار
پریس ریلیز – ضلع کشمور پولیس
مورخہ: 14 مارچ 2026
*کشمور پولیس کا منشیات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری*
*ایک ملزم گرفتار-1200 گرام چرس برآمد*
*ایس ایس پی کشمور @ کندھکوٹ محمد مراد گھانگھرو* کی ہدایات پر ایس ڈی پی او کندھکوٹ جاوید احمد سانگری کی سربراہی میں ایس ایچ او غوثپور نے منشیات کے خلاف ایک مؤثر کارروائی کی۔
تھانہ غوثپور کے *ایس ایچ او* اور ان کی ٹیم نے دورانِ گشت کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا۔ تلاشی کے دوران ملزم کے قبضے سے 1200 گرام چرس برآمد کرلی۔
گرفتار ملزم کی تفصیلات:
نام: *واحد بخش تیغانی*
ملزم کے خلاف تھانہ پر مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
FIR No.17/2026 u/s 9C CNS PS Ghouspur
ضلع کشمور پولیس منشیات کی روک تھام کے لیے اپنی کارروائیاں جاری رکھے گی اور سماج دشمن عناصر کے خلاف بلاامتیاز اقدامات کیے جائیں گے۔
*ترجمان کشمور پولیس*