Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ایک ملزم گرفتار ، تین عدد موبائل فونز اور کیش رقم برآمد
پریس ریلیز
ضلع کشمور@کندھکوٹ پولیس
مورخہ: 03 اگست 2025
*کشمور پولیس کی کامیاب کارروائیاں – ایک ملزم گرفتار، تین عدد موبائل فونز اور چوری شدہ رقم برآمد*
*ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو* کی خصوصی ہدایات پر *ایس ڈی پی او کندھکوٹ فراز علی میتلو* کی نگرانی اور انچارج مددگار کندھکوٹ خلیل احمد لغاری کی سربراہی میں پولیس نے دو الگ الگ کامیاب کارروائیاں کیں۔
پہلی کارروائی کے دوران ایک مطلوب *ملزم امداد ولد محمد صلاح لاشاری* کو گرفتار کیا گیا، جو گزشتہ رات ہونے والے پولیس مقابلے میں زخمی حالت میں گرفتار ملزم کا قریبی ساتھی تھا۔
1. FIR No. 197/2025 u/s. 324,353,399 PPC of PS A section kkot
گرفتار ملزم سٹی کہ اندر اسٹریٹ کرائم میں ملوث تھا، جس نے مختلف جگہوں سے موبائل فونز چھینے تھے۔ آج ملزم سے تین عدد موبائل فونز بھی برآمد کیئے گئے۔
دوسری کارروائی میں پولیس نے *شہری بھوانی مل ولد سونو مل* سے چوری کی گئی رقم کو برآمد کر کے اصل مالک کے حوالے کر دیا، جس پر علاقہ مکینوں نے کشمور پولیس کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
*ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو* نے کامیاب کارروائیوں پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری رہے گا اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔
ترجمان کشمور پولیس