Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
دو مغوی بازیاب
پریس ریلیز***کشمور پولیس
تاریخ: 13 مئی 2025
*کشمور پولیس کی بڑی کارروائی: دو مغوی بحفاظت بازیاب، 04 ڈاکو زخمی،12 مشتبہ افراد زیرِ حراست اور ڈاکوؤں کے 08 ٹھکانے تباہ*
ضلع کشمور میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری آپریشن میں پولیس کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ *ایس ایس پی کشمور زبیر نظیر احمد شیخ*
تھانہ جمال کی حدود میں جاری پانچ روزہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران کشمور پولیس نے دو مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا۔
کارروائی کے دوران ڈاکوؤں سے فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں *چار ڈاکو زخمی ہوئے جبکہ بارہ مشتبہ افراد کو زیرِ حراست* لے لیا گیا۔
مزید برآں، *ڈاکوؤں کے آٹھ ٹھکانوں کو مسمار* کر کے وہاں پولیس کیمپ قائم کر دیا گیا ہے۔
یہ آپریشن امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے اور اغوا شدہ افراد کی بازیابی کے لیے کیا گیا تھا، جس میں پولیس نے بھرپور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے محفوظ ٹھکانوں تک رسائی حاصل کی۔
تفصیلات کے مطابق، 8 مئی 2025 کو تھانہ ڈیراسرکی کی حدود سے دو افراد — *محمد قاسم بگٹی اور قادر بخش بروہی* — کو اغوا کیا گیا تھا۔ پولیس نے واقعے کے فوراً بعد انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیاں شروع کیں، اور آج کامیاب آپریشن کے دوران مغویوں کو بازیاب کر کے ان کے لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔
کشمور پولیس نے اطلاع ملتے ہی فوری ردعمل دیا، علاقے کی ناکہ بندی کی اور سرچ آپریشن کا آغاز کیا، جس کا نتیجہ دو مغویوں کی بحفاظت بازیابی اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کی صورت میں سامنے آیا۔
کشمور پولیس کی جانب سے جاری آپریشن تاحال جاری ہے، اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائیوں کا سلسلہ مزید تیز کیا جائے گا تاکہ ضلع کو جرائم سے پاک اور شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔
*ترجمان کشمور پولیس*