Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

پریس ریلیز**لع کشمور پولیس**04 جولائی 2025ء

 

*محرم الحرام کے سلسلے میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ — ایس ایس پی کشمور، ڈپٹی کمشنر اور رینجرز ونگ کمانڈر کا اہم دورہ*

 

*ایس ایس پی کشمور زبیر نظیر احمد شیخ، ڈپٹی کمشنر کشمور آغا شیر زمان پٹھان اور ونگ کمانڈر رینجرز کرنل طلال اعجاز* نے آج محرم الحرام کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ضلع کشمور کے مختلف امام بارگاہوں اور جلوس گاہوں کا تفصیلی دورہ کیا۔

 

دورے کے دوران انہوں نے عزاداری کے مرکزی مقامات، جلوس کے روٹس اور داخلی و خارجی راستوں پر سیکیورٹی کے انتظامات کا بغور معائنہ کیا۔ انہوں نے موقع پر موجود پولیس و رینجرز افسران کو ہدایات دیں کہ محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کے دوران سیکیورٹی کے تمام ممکنہ اقدامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

 

ایس ایس پی کشمور نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران عوام کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔

 

آخر میں تمام افسران نے علمائے کرام، منتظمینِ مجالس اور جلوس کے منتظمین سے ملاقات کی اور ان سے سیکیورٹی امور اور دیگر ضروریات پر تبادلہ خیال کیا۔ افسران نے عوام سے اپیل کی کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور امن کے قیام میں سیکیورٹی اداروں سے مکمل تعاون کریں۔

 

— ترجمان کشمور پولیس


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.