Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
چار عدد موٹر سائیکلیں برآمد ایک ملزم گرفتار
پریس ریلیز — ضلع کشمور پولیس
مورخہ: 28 اپریل 2026
*کشمور پولیس کی کامیاب کارروائی — چار عدد موٹر سائیکلیں برآمد، ایک مطلوب ملزم گرفتار*
*ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو* کی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں *انچارج سی سیکشن کندھکوٹ علی نواز سبزوئی* نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چوری شدہ چار عدد موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں۔
برآمد ہونے والی موٹر سائیکلیں ان کے اصل مالکان اظہر علی شاہ، وقار احمد منگی، عبدالرزاق منگی اور حسین بخش سومرو کے حوالے کر دی گئی ہیں۔
کارروائی کے دوران ایک مطلوب ملزم بھی گرفتار کیا گیا، جس کی شناخت منظور احمد ولد غلام یاسین سبزوئی کے نام سے ہوئی ہے۔
گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج ہے:
FIR No. 44/2026 u/s 337-F(v), 337-A(i), 337-F(i), 147, 148 PPC تھانہ A سیکشن کندھکوٹ
کشمور پولیس جرائم کے خاتمے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے بھرپور اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔
ترجمان کشمور پولیس