Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
کشمور پولیس مقابلہ – دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
پریس ریلیز
ڈسٹرکٹ پولیس کشمور
مورخہ: 23 فروری 2025
کشمور پولیس مقابلہ – دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
تھانہ کشمور کی حدود زیرو پل کے قریب ڈاکو ڈکیتی کے ارادے سے کھڑے تھے کہ دوران گشت ایس ایچ او کشمور زیاد علی نوناری اور ان کی ٹیم کا ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا۔
پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ
جس کے نتیجے میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے، جبکہ ان کے دیگر ساتھی فرار ہو گئے۔
زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کی شناخت درج ذیل ہے:
1. رانو ولد مولا بخش میرانی
2. - معشوق ولد غلام حیدر ماچھی
گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو عدد پسٹلز برآمد کر لی گئیں۔
زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کو فوری طور پر علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کندھکوٹ اور کشمور شہر میں ہندو تاجر کی دکان پر ڈکیتی کی واردات میں ملوث تھے۔
گرفتار ملزمان نے شھر کے اندر ھندو تاجروں سے ڈکیتی کا جرم اعتراف کر لیا۔
گرفتار ملزمان سے چوری شدہ دو موبائل فون بھی برآمد۔
کرمنل ریکارڈ درج ذیل ہے۔
1. FIR No. 39/2025 – u/s 324, 353, 399, 402, 148, 149 PPC of PS Kashmore
3. FIR No. 40/2025 – u/s 23(i)a 25 SAA 2013, ps kashmore
3. FIR No. 41/2025 -u/s 23(i)a SAA
2013 ps Kashmore
4. FIR No. 38/2025 u/s 402,399,324,353 ppc of PS Kashmore
5. FIR No. 36/2025 u/s 392 ppc of PS Kashmore
زخمی حالت میں گرفتار اور فرار ملزمان کے کرمنل ریکارڈ کی مزید چھان بین جاری ہے۔
ترجمان کشمور پولیس