Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
رمضان المبارک کے موقع پر سکیورٹی کے پیش نظر اے ایس پی کشمور کا شہر کے بازاروں میں پیدل گشت*
پریس ریلیز--ضلع کشمور پولیس
موؤرخہ 07 مارچ 2026
*رمضان المبارک کے موقع پر سکیورٹی کے پیش نظر اے ایس پی کشمور کا شہر کے بازاروں میں پیدل گشت*
*ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو* کی ہدایات پر آج *اے ایس پی کشمور محمد نعمان* نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے پیش نظر شہر کشمور کے مختلف بازاروں اور اہم مقامات کا دورہ کیا اور سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر اے ایس پی کشمور محمد نعمان نے پولیس نفری کے ہمراہ شہر کے مرکزی بازاروں، تجارتی مراکز اور دیگر مصروف علاقوں میں پیدل گشت کیا تاکہ شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی یقینی بنائی جا سکے۔
انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ بازاروں، مساجد اور عوامی مقامات پر سکیورٹی مزید مؤثر بنائی جائے اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے۔
انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں شہریوں کو پرامن اور محفوظ ماحول فراہم کرنا کشمور پولیس کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں گشت، سنیپ چیکنگ اور دیگر حفاظتی اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے۔
کشمور پولیس کی جانب سے شہریوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع پولیس کو دیں تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔
ترجمان کشمور پولیس