Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

کشمور پولیس کی کامیاب کارروائی: دو چوری شدہ موٹر سائیکلیں اور قیمتی سامان برآمد، اصل مالکان کے حوالے

پریس ریلیز – ضلع کشمور پولیس
تاریخ: 10 مارچ 2025

کشمور پولیس کی کامیاب کارروائی: دو چوری شدہ موٹر سائیکلیں اور قیمتی سامان برآمد، اصل مالکان کے حوالے

کشمور پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے دو چوری شدہ موٹر سائیکلیں، ایک موبائل فون، گاڑی کے اصل کاغذات اور اے ٹی ایم کارڈ برآمد کر کے ان کے اصل مالکان کے حوالے کر دیے۔

ایس ایس پی کشمور زبیر نظیر احمد شیخ کی خصوصی ہدایات پر اے ایس پی کندھکوٹ محمد نعمان ظفر کی قیادت میں انچارج پی پی جمال شیر علی سبزوئی اور ان کی ٹیم نے یہ کامیاب کارروائی انجام دی، جس کے دوران درج ذیل قیمتی اشیاء برآمد کی گئیں:

عبدالغفار اوگاھی کی چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرکے واپس کی گئی۔

عبدالعزیز باجکانی کی چوری شدہ موٹر سائیکل اصل مالک کے حوالے کی گئی۔

نادر علی بھلکانی کا ایک موبائل فون، گاڑی کے اصل کاغذات اور اے ٹی ایم کارڈ برآمد کر کے واپس کیے گئے۔


کشمور پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور مجرمانہ سرگرمیوں کے خاتمے کے لیے پوری طرح متحرک ہے۔ عوام سے گزارش ہے کہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی یا مشکوک افراد کی فوری اطلاع پولیس کو دیں تاکہ سماج دشمن عناصر کا خاتمہ کیا جا سکے اور معاشرے میں امن و امان قائم رکھا جا سکے۔

ترجمان کشمور پولیس


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.