Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

دو مغوی بحفاظت بازیاب

*پریس ریلیز — ڈسٹرکٹ پولیس کشمور*

تاریخ: 08 اگست 2025ء

 

*کشمور پولیس و رینجرز کو آپریشن کے دوران بڑی کامیابی مل گئی— دو مغوی بحفاظت بازیاب*

 

کشمور پولیس اور رینجرز نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری فیصلہ کن کارروائی میں ایک اور شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے دو مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا۔

 

تفصیلات کے مطابق، مورخہ 21 جولائی 2025ء کو تھانہ کشمور کی حدود میں نامعلوم مسلح افراد نے *دو شہریوں — محمد عیسیٰ ولد محمد موسیٰ نائیچ اور محمد فیضان ولد جان محمد نائیچ —* کو اغواء کر لیا تھا۔

 

*ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو* کی ہدایت اور براہِ راست نگرانی میں کشمور پولیس اور رینجرز نے خفیہ اطلاع پر تھانہ گیھلپور اور حاجی خان شر کی حدود میں کچے کے علاقے کی طرف جانے والے راستے پر *انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن* کیا۔

 

مربوط حکمتِ عملی کے تحت علاقے کا محاصرہ کیا گیا اور مغویوں کو اغواء کاروں کے چنگل سے بغیر کسی نقصان کے بازیاب کرا لیا گیا۔

 

 بعد ازاں، مغویوں کو ان کے اہلِ خانہ کے حوالے کیا گیا، جنہوں نے پولیس و رینجرز کی بروقت اور پیشہ ورانہ کارروائی پر دلی شکریہ ادا کیا۔

 

*یاد رہے کہ اس جاری آپریشن کے دوران دو ڈاکو ہلاک جبکہ پندرہ سے زائد زخمی ہوئے تھے، اور علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا مزید تنگ کر دیا گیا ہے۔*

 

مزید آبراں آپریشن کے دوران 13 مغویوں کو ڈاکوؤں کے چنگل سے بحفاظت بازیاب کرایا جا چکا ہے۔

 

علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے اور داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کو مؤثر بنایا گیا ہے، جبکہ اغواء میں ملوث عناصر کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن کا دائرہ مزید وسیع کیا جا رہا ہے۔

 

"قانون کی بالادستی اور عوام کا تحفظ — کشمور پولیس کا عزم"

 

*ترجمان کشمور پولیس*


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.