Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

07 مقدمات میں مطلوب ملزم گرفتار

پریس ریلیز — ضلع کشمور پولیس

مورخہ: 14 اپریل 2026

 

*کشمور پولیس کی کامیاب کارروائی — 07 مقدمات میں مطلوب روپوش ملزم گرفتار*

 

*ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو* کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کارروائیوں کے سلسلے میں ایک اہم کامیابی حاصل کی گئی ہے۔

 

*ایس ڈی پی او کندھکوٹ جاوید احمد سانگری* کی سربراہی میں *انچارج مددگار کندھکوٹ خلیل احمد لغاری* نے تھانہ اے سیکشن کندھکوٹ کی حدود میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 07 مختلف مقدمات میں مطلوب روپوش ملزم کو گرفتار کر لیا۔

 

گرفتار ملزم کی شناخت:

*ایاز ولد علی حسن بھیو*

 

ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ملزم سنگین نوعیت کے جرائم میں ملوث رہا ہے، جن میں رابری، ہائیوی پر مسافر وین سے ڈکیتی، پولیس مقابلہ اور انسدادِ دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمات شامل ہیں۔

 

ملزم کا کرمنل ریکارڈ درج ذیل ہے:

 

1. کرائم نمبر 18/21، دفعہ 392 PPC، تھانہ B سیکشن کندھکوٹ

2. کرائم نمبر 91/22، دفعات 402، 399، 324، 353 PPC، تھانہ B سیکشن کندھکوٹ

3. کرائم نمبر 199/22، دفعات 402، 399 PPC، تھانہ اے سیکشن کندھکوٹ

4. کرائم نمبر 100/22، دفعات 402، 399 PPC، تھانہ B سیکشن کندھکوٹ

5. کرائم نمبر 112/23، دفعات 402، 399، 324، 353 PPC، تھانہ B سیکشن کندھکوٹ

6. کرائم نمبر 19/24، دفعات 6/7 ATA، 353، 324، 399، 402 PPC، تھانہ غوثپور

7. کرائم نمبر 42/24، دفعات 6/7 ATA، 353، 324، 440، 148، 149 PPC، تھانہ B سیکشن کندھکوٹ

 

ملزم کے مزید کرمنل ریکارڈ کی جانچ پڑتال جاری ہے۔

 

ایس ایس پی کشمور نے کارروائی کرنے والی پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ضلع میں امن و امان کے قیام اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں مزید تیز کی جائیں۔

 

ترجمان — کشمور پولیس


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.