Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
کشمور پولیس کا روپوش اور اشتہاری ملزمان کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن جاری
پریس ریلیز – ضلع کشمور پولیس
مورخہ: 15 فروری 2025
کشمور پولیس کا روپوش اور اشتہاری ملزمان کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن جاری
ایک اقدام قتل کا روپوش ملزم گرفتار
ضلع کشمور میں قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے پولیس کی کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔
ایس ایس پی کشمور@کندھ کوٹ زبیر نظیر احمد شیخ (PSP) کی ہدایت پر (ASP اے ایس پی کشمور محمد عاشر) کی قیادت میں پولیس نے ایک اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تھانہ کشمور کے ایس ایچ او ضیاد علی نوناری اور ان کی ٹیم نے دورانِ پیٹرولنگ تھانہ کشمور کی حدود میں ایک روپوش ملزم کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزم کی تفصیل:
🔹 نام: آصف علی ولد کریم بخش تھیم
🔹 مقدمہ نمبر: 176/2024
🔹 دفعات: 324 تعزیرات پاکستان
🔹 تھانہ: کشمور
کشمور پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھے گی۔
ترجمان کشمور پولیس