Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
یوم علی کے دن سکیورٹی
پریس ریلیز--ضلع کشمور پولیس
موؤرخہ 11 مارچ 2026
*یومِ شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر کندھکوٹ میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ*
کشمور: یومِ شہادت حضرت علیؓ کے سلسلے میں کندھکوٹ سٹی میں نکالی گئی جلوس، سکیورٹی نفری کا جائزہ لینے کے لیے *ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو* نے مختلف سکیورٹی پوائنٹس اور پکٹوں کا دورہ کیا۔
اس موقع پر سندھ رینجرز کے جوان اور ضلع انتظامیہ کے افسران بھی موجود تھے۔ ایس ایس پی کشمور نے پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تعینات نفری کا معائنہ کیا اور ڈیوٹی پر موجود افسران و جوانوں کی حاضری اور الرٹنس چیک کی۔
انہوں نے اہلکاروں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ یومِ علیؓ کے جلوس اور مجالس کے دوران سکیورٹی کے سخت اور مؤثر انتظامات کو یقینی بنایا جائے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔
ایس ایس پی کشمور نے مزید ہدایت کی کہ تمام اہلکار اپنی ڈیوٹی پوری ذمہ داری، مستعدی اور الرٹ رہتے ہوئے انجام دیں تاکہ ضلع میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھی جا سکے۔
یومِ شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر پولیس، سندھ رینجرز اور ضلع انتظامیہ کی جانب سے شہر میں فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں اور تمام جلوسوں و مجالس کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔
ترجمان کشمور پولیس