Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

*کشمور پولیس، گھوٹکی پولیس، مٹیاری پولیس اور سندھ رینجرز کا مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی* *دو 02 مغوی بحفاظت بازیاب*

پریس ریلیز---ضلع کشمور پولیس 

تاریخ: 29 اکتوبر 2025

 

*کشمور پولیس، گھوٹکی پولیس، مٹیاری پولیس اور سندھ رینجرز کا مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی*

 

*دو 02 مغوی بحفاظت بازیاب*

 

کشمور پولیس، گھوٹکی پولیس، مٹیاری پولیس اور سندھ رینجرز نے مشترکہ طور پر ایک کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کشمور اور گھوٹکی کے سرحدی کچے کے علاقے میں انجام دیا۔ *ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو*

 

یہ کارروائی *خطرناک شر گینگ* کے خلاف کی گئی، جو مختلف جرائم خصوصاً اغوا برائے تاوان میں ملوث ہے۔

 

آپریشن کے دوران *01-رحیم اللّٰہ ولد رحمت اللہ، ساکن ضلع ژوب،* جو کہ 11 اکتوبر 2025 کو ھنی ٹریپ پر اغوا ہوا تھا اور *02- مغوی زاھد علی میمن ولد محمد عرس، ساکن ضلع مٹیاری،* جو کہ 29 اگست 2025 کو *ملتان سے "ہنی ٹریپ"* کے ذریعے اغوا کیا گیا تھا۔ دونوں مغویوں کو بحفاظت ضلع کشمور اور گھوٹکی کے سرحدی کچے سے بازیاب کرالیا گیا۔

 

آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کے ٹھکانوں کو مسمار کردیا گیا۔

 

کامیاب کارروائی کے دوران کشمور پولیس، گھوٹکی پولیس،۔ مٹیاری پولیس اور سندھ رینجرز نے بہترین حکمتِ عملی اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مغوی کو بحفاظت بازیاب کرایا۔

 

کشمور پولیس ہر قسم کے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گی، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ایس ایس پی کشمور 

 

ترجمان کشمور پولیس


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.