Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

زاکر ڈومکی کے قتل میں ملوث دو ملزم گرفتار

*پریس ریلیز--ضلع کشمور پولیس*

مورخہ: 25 فروری 2026

 

*کشمور پولیس کی کامیاب کارروائی —زاکر ڈومکی کے قتل میں مطلوب دو مرکزی ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار*

 

*ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو* کی خصوصی ہدایات پر *انچارج پاسبان سکندر پھنور* نے تھانہ بخشاپور کی حدود میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے قتلِ عمد میں مطلوب دو مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

 

واضح رہے کہ یکم فروری 2026 کو تھانہ بخشاپور کی حدود میں زاکر حسین ڈومکی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا، جس کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں۔

 

 جدید حکمتِ عملی اور مسلسل کوششوں کے نتیجے میں پولیس نے آج کارروائی کرتے ہوئے قتل میں ملوث دو مرکزی ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔

 

گرفتار ملزمان کی شناخت:

 

1. میر حسن ولد ساجر ڈومکی

2. سائیں بخش ولد میر حسن گولاٹو

 

گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو عدد بغیر لائسنس پسٹل برآمد کیے گئے ہیں۔

 

درج مقدمات کی تفصیل:

 

1. FIR No. 07/2026 u/s 302 PPC of PS Buxapur

2. FIR No. 19/2026 u/s 23(i)a 25 SAA PS Buxapur

3. FIR No. 20/2026 u/s 23(i)a 25 SAA PS Buxapur

 

کشمور پولیس ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لا رہی ہے جبکہ دیگر سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔

 

ایس ایس پی کشمور نے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع میں امن و امان کے قیام اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

 

ترجمان کشمور پولیس


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.