Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
غلام اصغر چاچڑ کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار
پریس ریلیز – ضلع کشمور پولیس
تاریخ: 24 مارچ 2025
غلام اصغر چاچڑ کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار
کشمور میں چند روز قبل گھریلو تنازع کے نتیجے میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں ایک باپ نے اپنے بیٹے کو قتل کرنے کے بعد فرار اختیار کرلی تھی۔
اس واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی کشمور، زبیر نظیر احمد شیخ نے فوری کارروائی کا حکم دیا اور ملزم کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی۔
آج، اے ایس پی کشمور محمد عاشر کی قیادت میں ایس ایچ او کشمور زیاد علی نوناری اور ان کی ٹیم نے مؤثر حکمتِ عملی اپناتے ہوئے غلام اصغر چاچڑ کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزم کی تفصیل:
🔹 نام: عبدالستار چاچڑ
🔹 مقدمہ نمبر: 51/2025
🔹 دفعات: 302 PPC
🔹 تھانہ: کشمور
ضلع کشمور پولیس قانون کی بالادستی اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی تاکہ علاقے میں امن و امان قائم رہے۔
ترجمان، کشمور پولیس