Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
پولیو مہم
پریس ریلیز — ضلع کشمور پولیس
مورخہ: 13 اپریل 2026
*انسدادِ پولیو مہم: کشمور پولیس کا مؤثر اور مربوط سیکیورٹی پلان، ضلع بھر میں فول پروف اقدامات جاری*
*ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو* کی قیادت میں ضلع کشمور میں جاری انسدادِ پولیو مہم (13 تا 16 اپریل 2026) کے دوران سیکیورٹی کے غیر معمولی اور جامع انتظامات کیے گئے ہیں، جن پر مؤثر انداز میں عملدرآمد جاری ہے۔
پولیو ٹیموں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے *ضلع بھر میں 1160 سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات* کیے گئے ہیں، جو موبائل، ٹرانزٹ اور فکسڈ ٹیموں کے ہمراہ اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں، تاکہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے بلاخوف و خطر پلائے جا سکیں۔
سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے *30 پولیس موبائلز، 2 بکتر بند گاڑیاں (APCs) اور 30 موٹر سائیکل اسکواڈز* (ایگلز و ٹائیگرز) کو مختلف علاقوں میں گشت پر مامور کیا گیا ہے، جبکہ حساس مقامات پر اضافی نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔
کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری نمٹنے کے لیے *کوئیک ریسپانس فورس (QRF) اور ریزرو پلاٹونز* کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے، جبکہ ضلع بھر میں پولیس گشت میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے تاکہ امن و امان کی فضا برقرار رکھی جا سکے۔
تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں، خود فیلڈ میں موجود رہ کر سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی کریں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں فوری کارروائی یقینی بنائیں۔
سیکیورٹی پلان پر مؤثر عملدرآمد کے لیے تمام تعینات اہلکاروں کو خصوصی بریفنگ دی گئی ہے، جبکہ ایک مرکزی کنٹرول روم کے ذریعے پورے ضلع میں سیکیورٹی صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔
سیکیورٹی اقدامات کی مؤثر نگرانی کے لیے *لائن آفیسر مشتاق احمد بنگوار اور ڈی آئی بی انچارج نثار احمد عباسی* مختلف مقامات پر سیکیورٹی چیکنگ اور پولیو ٹیموں کے ساتھ تعینات نفری کا جائزہ لے رہے ہیں تاکہ سیکیورٹی پلان پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔
ایس ایس پی کشمور نے اپنے پیغام میں کہا کہ:
انسدادِ پولیو مہم ایک قومی ذمہ داری ہے، جس کی کامیابی ہم سب کی مشترکہ کاوشوں سے ممکن ہے۔ اس دوران کسی بھی قسم کی غفلت یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ تمام افسران و اہلکار اپنی ذمہ داریاں پیشہ ورانہ مہارت، جذبے اور ایمانداری سے انجام دیں۔
ترجمان کشمور پولیس