Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
بائیک لفٹر گرفتار تین عدد موٹر سائیکلیں رکور
*پریس ریلیز — ضلع کشمور پولیس*
مورخہ: 17 اگست 2025ء
*کشمور پولیس کی کامیاب کارروائی: بائیک لفٹر گرفتار، تین موٹر سائیکلیں برآمد*
ضلع کشمور پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مؤثر حکمتِ عملی کے تحت ایک اور بڑی کامیابی حاصل ہوئی۔
*ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو* کی خصوصی ہدایات پر *ایس ڈی پی او کندھکوٹ فراز علی میتلو* کی نگرانی میں *انچارج سی سیکشن کندھکوٹ سکندر پھنور* نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بائیک لفٹر کو گرفتار کرلیا۔
کارروائی کے دوران گرفتار ملزم سے تین عدد موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں۔
گرفتار ملزم کی شناخت *شعبان ولد یاسین بنگوار* کے نام سے ہوئی ہے۔
گرفتار ملزم، مراد اور بشو بنگوار گینگ کا قریبی ساتھی تھا، جو علاقے میں چوری کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔
کشمور پولیس کے اس کارروائی نے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس کے عزم اور جرائم کے خاتمے کے عزم کو مزید واضح کر دیا ہے۔
عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ مشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع مقامی پولیس کو دیں تاکہ معاشرے کو جرائم سے پاک بنایا جاسکے۔
ترجمان کشمور پولیس