Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

Ramdan 2025 vs Ramadan 2026

پریس ریلیز — ضلع کشمور پولیس

مورخہ: 03 اپریل 2026

 

*رمضان المبارک 2026 میں امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری*

 

*ایس ایس پی کشمور جناب محمد مراد گھانگھرو* کی زیرِ نگرانی ضلع کشمور میں رمضان المبارک 2026 کے دوران امن و امان کی صورتحال گزشتہ سال کی نسبت نمایاں طور پر بہتر رہی۔ پولیس کی مؤثر حکمتِ عملی، بروقت کارروائیوں اور مؤثر گشت کے باعث جرائم میں واضح کمی دیکھنے میں آئی۔

 

*رمضان 2025 اور رمضان 2026 کا تقابلی جائزہ درج ذیل ہے:*

 

🔹 *موٹر سائیکل/کار چھیننے کے واقعات:*

2025: 33

2026: 05

🔹 *ڈکیتی/نقدی چھیننے کے واقعات:*

2025: 09

2026: 01

🔹 *موبائل فون چھیننے کے واقعات:*

2025: 05

2026: 02

🔹 *اغوا برائے تاوان کے واقعات:*

2025: 06

2026: 00

🔹 *پولیس پر حملے:*

2025: 12

2026: 01

 

ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو کا کہنا ہے کہ ضلع میں امن و امان کا قیام پولیس کی اولین ترجیح ہے، اور اس سلسلے میں تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

ترجمان کشمور پولیس


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.