Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
فحاشی کے اڈے پر چھاپہ
پریس ریلیز**ضلع کشمور پولیس
مورخہ: 31 جولائی 2025
*کشمور پولیس کا سماجی برائیوں کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن – فحاشی کے اڈوں پر چھاپے، آٹھ خواتین گرفتار*
*ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو* کی ہدایات پر سماجی برائیوں کے خلاف جاری مہم کے تحت *ایس ڈی پی او کندھکوٹ فراز علی میتلو* کی سربراہی اور *انچارج مددگار کندھکوٹ خلیل احمد لغاری* کی قیادت میں پولیس ٹیم نے کندھکوٹ شہر کے مختلف علاقوں میں فحاشی کے 05 اڈوں پر کامیاب کارروائی کی۔
کارروائی کے دوران متعدد غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث 05 اڈوں کو بند کر دیا گیا جبکہ آٹھ خواتین کو موقع سے گرفتار کر کے ان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کیے گئے۔
گرفتار شدگان کو پولیس کسٹڈی میں منتقل کر دیا گیا ہے اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
*ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو* نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پولیس معاشرتی ناسوروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ فحاشی، منشیات، جوا اور دیگر سماجی جرائم کی روک تھام کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ان سماجی برائیوں کے خاتمے کے لیے پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور مشتبہ سرگرمیوں کی بروقت اطلاع دے کر ایک محفوظ اور پاکیزہ معاشرہ قائم کرنے میں کردار ادا کریں۔
*ترجمان: کشمور پولیس*